Are you OK with cookies?

We use small files called ‘cookies’ on brookhouseinquiry.org.uk. Some are essential to make the site work, some help us to understand how we can improve your experience, and some are set by third parties. You can choose to turn off the non-essential cookies. Which cookies are you happy for us to use?

Urdu

بروک ہاؤس انکوائری

بروک ہاؤس انکوائری کا کیا مقصد ہے؟

ہم بروک ہاؤس آئی آرسی پر1 اپریل 2017 اور31 اگست 2017 کےدرمیان قیدیوں کےساتھ بدسلوکی کی تفتیش کررہےہیں۔ ‘بدسلوکی’ کا مطلب انسانی حقوق پر یورپین کنونشن کےآرٹیکل 3 کےبرعکس سلوک ہے۔

اس انکوائری کا مقصد تحقیقی رپورٹ کےلئےدئیے جانےوالےنقاط   ٹرمزآف ریفرنس میں خاکہ کئےگئےوقت کی مُدت کےدوران بروک ہاؤس آئی آرسی پرہونےوالی بدسلوکی کی حد کا پتہ لگانا ہے۔ انکوائری بدسلوکی کےلئےذمہ داری کی تفتیش کرے گی اوریہ کہ کیا نظام کی ناکامیوں نےاس میں حصہ ڈالا ہے۔ ثبوتوں کو اکٹھا کرنےاورعوامی سماعتوں کےذریعے، انکوائری بروک ہاؤس آئی آرسی پرہونےوالےواقعات کےلئےجوابدہی کی تفتیش کرےگی اور، ایک رپورٹ کی اشاعت کےذریعے، سفارشات کرےگی تاکہ تمام متعلقہ ادارے جو واقع ہوا تھا اُس سےسبق سکھیں ۔

حکومت سےآزاد

یہ انکوائری ایک آزاد قانونی انکوائری ہےجوبروک ہاؤس آئی آرسی پر1 اپریل 2017 سے31 اگست 2017 کےدرمیان واقع ہونے والے واقعات کی جانچ کرےگی۔

  • آزاد ہونے کا مطلب یہ ہےکہ انکوائری حکومت کا حصہ نہیں ہےاورکسی حکومتی ادارے کی طرف سےنہیں چلائی جارہی؛
  • قانونی ہونے کا مطلب یہ ہےکہ انکوائری کوانکوائریزایکٹ 2005 کےتحت ایک موجودہ تفتیش سےانکوائری میں تبدیل کردیا گیا ہے اوراُسےاختیارحاصل ہےکہ وہ گواہان کوگواہی دینے اوردستاویزات پیش کرنے پرمجبورکرے۔ 

ہم سے کیسے رابطہ کیا جائے

کیا آپ کو1 اپریل 2017 اور31 اگست 2017 کےدرمیان بروک ہاؤس آئی آرسی پرحراست میں رکھا گیا تھا؟ اگرایسا ہےتوہم آپ کوسُننا چاہتےہیں۔ آپ ہم سےہمارے  رابطہ فارم کواستعمال کرتےہوئے یا مندرجہ ذیل میں سےکسی ایک طریقےسےرابطہ کرسکتےہیں:

ٹیلی فون0800 181 4363

ای میل: enquiries@brookhouseinquiry.org.uk

لکھیں:Freepost BROOK HOUSE INQUIRY

کیا لازم ہے کہ میں آپ کےساتھ انگریزی زبان میں رابطہ کروں ؟

اگرآپ انگریزی کےعلاوہ کسی اورزبان میں خط و کتابت کرنا چاہتےہیں، توبرائےمہربانی ہمیں بتائیں اورہم اپنی ترجمہ کی سروس کےذریعے آپ سےبات کرنے کا انتظام کرسکتےہیں۔

میں انکوائری میں حصہ لینا چاہتا ہوں

اگرآپ اپنی نمائندگی کےلئے پہلے سے ہی کوئی وکیل رکھتےہیں، توبرائے مہربانی اُس سےایک مرکزی شرکت کنندہ بننےکےبارےمیں بات کریں۔ اگرآپ ابھی تک کوئی وکیل نہیں رکھتےیا اگرآپ نےہم سےپہلےہی رابطہ نہیں کیا ہےتوبرائےمہربانی اوپر مندرجہ طریقوں میں سےکوئی طریقہ استعمال کرتےہوئےہم سےرابطہ کریں۔

 

میں مزید معلومات کہاں سےحاصل کرسکتا ہوں؟

مزید معلومات ہماری ویب سائٹ سےحاصل کی جاسکتی ہیں، بشمول سماعتوں کی تواریخ، ہمارےمقام کےبارےمیں معلومات اورانکوائری کےبارےمیں خبروں کے۔

Hestia

کُچھ لوگ کسی پبلک انکوائری میں گواہی دینےکوایک مُشکل تجربہ محسوس کرسکتےہیں یا متعلقہ عمل کےبارےمیں بے چین ہوسکتےہیں۔  ہم اس بات کی پرواہ کئےبغیرکہ وہ کون ہیں گواہی دینےکےعمل کےدوران گواہان کوتعاون مُہیا کرنا چاہتےہیں۔ انکوائری نےتجربہ کارمُہیا کنندہ ہیسٹیا سےگواہ کوتعاون مُہیا کرنےکی ماہرانہ، آزاد اوررازدارانہ خدمات حاصل کی ہیں۔   ہیسٹیا زُبانوں کےایک سلسلےمیں تعاون کی فراہمی کا انتظام کرسکتےہیں۔ وٹنس سپورٹ تک رسائی کےلئےبرائےمہربانی 08081640008 پرہیسٹیا فری فون سپورٹ لائن سےرابطہ کریں اوراپنےنام اورزُبان اوراس بات کی تصدیق کرتےہوئےایک پیغام چھوڑدیں کہ آپ کس زُبان میں تعاون وصول کرنا چاہیں گے۔ دی بُروک ہاؤس انکوائری نےاس بارےمیں مزید معلومات کےساتھ ایک پرچہ بھی تیارکیا ہےکہ کسی پبلک انکوائری پرگواہی دینے کےکیا معنی ہوتےہیں۔  اگرآپ کواس پرچےکی نقل انگریزی کےعلاوہ کسی زُبان میں چاہیےتوبرائےمہربانی enquiries@brookhouseinquiry.org.uk  پریہ بیان کرتےہوئےای میل کریں کہ آپ کس زُبان میں معلومات وصول کرناچاہیں گے۔

 

مُفید تنظیمیں

بدقسمتی سےہم امیگریشن کےبارےمیں مدد یا مشورہ مُہیا نہیں کرسکتے، جواس انکوائری کی حدود سےباہرہے۔ اگرآپ کواپنےامیگریشن اسٹیٹس سےمتعلقہ کوئی تعاون چاہیےیا اگرآپ بہبود سےمتعلق خدشات رکھتےہیں، توبرائےمہربانی مندرجہ ذیل تنظیموں میں سےکسی سےرابطہ کریں۔

 

ریڈ کراس

یہ مہاجرین اورپناہ کےطلب گاران اورانسانی اسمگلنگ کےشکارافراد کوفوری بہبودی معاونت مُہیا کرسکتےہیں۔

 

بیل فارامیگریشن ڈیٹینیز ۔ ٹیلی فون 020 7456 9750 (سوموار تا جمعرات صبح 10 بجےتا دوپہر12 بجے)

یہ ریموول سنٹرزاورجیلوں میں قیدمہاجرین کوقانونی مشورہ اورنمائندگی مُہیا کرتےہیں۔

 

مائیگرینٹ ہیلپ ۔ فری اسائلم ہیلپ لائن 0808 8010 503

یہ مہاجرین کومشورہ اورمدد مُہیا کرتی ہے۔

 

میڈیکل جسٹس ۔ ٹیلی فون 0207 561 7498

یہ امیگریشن کےسلسلے میں زیرحراست افراد کوآزاد طبی مشورہ اورتشخیصات کی پیشکش کرتےہیں، اورمیڈیکولیگل رپورٹیں اورخطوط بھی لکھتےہیں، اہم طبی خدشات کا خاکہ کرتےہوئے۔

 

گیٹ وک ڈیٹینیز ویلفئیرگروپ ۔ ٹیلی فون 01293 657070

گیٹ وک آئی آرسی پرزیرحراست قیدیوں اوراُن کےخاندانوں کوتعاون اوردوستی کی پیشکش کرتےہیں۔

 

پرزنزاینڈ پروبیشن اومبڈسمن ۔ ٹیلی فون لو۔کال (آنسرفون سروس)

اُن کی طرف سےشکایات کی آزاد تفتیش جوجیل میں ہیں یا جنہیں امیگریشن ڈیٹینشن میں رکھا گیا ہے

اسماریٹینز ۔ یا مُفت ٹیلی فون کریں 116 123

ضرورت مند افراد کےلئےمُفت لسننگ سپورٹ

 

 

ان معلومات کی ایک پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنےکےلئے PDF یہاں کلک کریں

Languages